اردو

urdu

ETV Bharat / state

خاتون کی شکایت پر شوہر کے خلاف مقدمہ - شوہر

مودی حکومت کی جانب سے طلاق ثلاثہ قانون پاس کئے جانے کے بعد طلاق ثلاثہ سے متاثرہ خواتین نے قانون کا سہارا لینا شروع کردیا ہے۔دیوبند میں تین طلاق سے متاثرہ ایک خاتون نے پولیس کو تحریر دیتے ہوئے شوہرکے خلاف کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خاتون کی شکایت پر شوہر کے خلاف مقدمہ

By

Published : Aug 5, 2019, 11:39 PM IST


پولیس نے شکایت کی بنیاد پرملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ضلع مظفرنگر کے گاؤں تیوڑہ کے باشندہ سلیم کی بیٹی مصروفہ کی شادی تقریباً 8 سال قبل دیوبند تحصیل کے گاوں ظہیر پور کے باشندہ انتظار ولد خلیل سے ہوئی تھی۔

گزشتہ روز اتوار کو مصروفہ اپنے شوہر کے خلاف ایک تحریر لیکر کوتوالی پہنچی اور اس نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا کہ شادی کے فوراً بعد سے ہی اسے مزید جہیز لانے کے لئے پریشان کیا جاتا رہا ہے۔

خاتون کی شکایت پر شوہر کے خلاف مقدمہ

خاتون کا کہنا ہے کہ اب اس کا شوہر اتراکھنڈ کی باشندہ ایک دوسری خاتون سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ تحریر میں کہا گیا ہے کہ اتوار کی صبح میں اس کا شوہر دوسری شادی کرنے کے لئے جارہا تھا، لیکن جب اس نے اس بات کی مخالفت کی تو اس کے شوہر نے اس کے ساتھ پہلے مارپیٹ کی اور بعد میں تین طلاق دیتے ہوئے گھر سے باہر نکال دیا۔

الزام یہ بھی ہے کہ شوہر نے دوبارہ گھر واپس آنے یا فون وغیرہ سے بات کرنے کی کوشش پر جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی ہے۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو تحریر دیکر اس کے شوہر کی دوسری شادی کو روکے جانے اور تین طلاق دینے کے جرم میں کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس نے تحریر ی شکایت کی بنیاد پر ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ کوتوالی انچارج آنند دیو مشر نے بتایا کہ طلاق دینے والا شوہر فرار ہے، لیکن بہت جلد اس کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details