پولیس ذرائع نے بتایا کہ بھوجپور تھانہ انچارج نے اس تعلق سے اشونی چوبے کے خلاف ڈُمراؤگنج تھانے میں شکایت درج کروائی ہے۔
مرکزی وزیر اشونی چوبے پر مقدمہ درج - Ashwani choubey on case filed
مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اشونی کمار چوبے کے خلاف ایک پولیس افسر کےساتھ گھٹیا برتاؤ کیے جانے کے سلسلے میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔
![مرکزی وزیر اشونی چوبے پر مقدمہ درج](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4553050-thumbnail-3x2-aacac.jpg)
مرکزی وزیر اشونی چوبے پر مقدمہ درج
شکایت میں مرکزی وزیر پر نازیبا سلوک کرنے اور غلط ڈھنگ سے بات کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس واقعہ کا ویڈیوبھی وائرل ہوا تھا۔
مرکزی وزیر اشونی چوبے کی پولیس اہلکار کو دھمکی
قابل ذکر ہے کہ دوروز قبل اشونی چوبے نے بکسر پارلیمانی حلقے میں ’جنتا دربار‘کا انعقاد کیا تھا۔ اسی پروگرام میں ایک کارکن نے اپنے اوپر کی گئی پولیس کی کاروائی کی شکایت اشونی چوبے سے کی تھی۔ اس پر انہوں نے سب کے سامنے پولیس افسر کو ڈانٹ پلاتے ہوئے’ وردی اترسکتی ہے‘کا انتباہ بھی دیا تھا۔
Last Updated : Oct 2, 2019, 1:01 AM IST