علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ کے تھانہ گاندھی پارک علاقہ داس کمپاؤنڈ میں گزشتہ روز شریمد بھاگوت کتھا کے اختتامی پروگرام کے دوران سوامی یتی نرسمہانند نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مدارس اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے خلاف متنازع بیانات جاری کئے تھے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ Narsimhanand controversial statement
سوامی یتی نرسمہانند نے گزشتہ روز گاندھی پارک علاقے کے تحت داس کمپاؤنڈ میں شریمد بھاگوت کتھا کے اختتامی پروگرام میں شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے۔ اسی دوران یتی نرسمہانند نے صحافیوں سے خطاب کے دوران مدارس اور مدارس کے طلبا پر تنقید کرتے ہوئے متنازع بیانات دیئے اور ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے 'علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کو اسلام کا مرکز بتایا اور کہا کہ یہی وہ مرکز ہے جہاں سے بھارت کو تقسیم کیا گیا'۔ Case file against Yeti Narsimhanand