ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں پولیس نے بتایا کہ خلد آباد کے چکیہ واقع عتیق احمد کے گھر کو گذشتہ دنوں پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے منہدم کر دیا تھا۔ محمد صدام کے فیس بک پروفائل پر محمد غلام اور راگھویندر نے عتیق احمد کے غیر قانونی تعمیرات کو ڈھائے جانے کے سلسلے میں پوسٹ کیا تھا۔ اسی پوسٹ پر دھیرو یادو نے وزیر اعلیٰ پر قابل اعتراض تبصرہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس تبصرے کا کچھ لوگوں نے اسکرین شاٹ لے لیا اور پھر اسے پرنٹ کروا کر کئی جگہ پھینک دیا۔ اٹالہ چوکی انچارج کا دعویٰ ہے کہ روشن باغ میں گشت کے دروان ایک کاغذ انھیں بھی ملا، جس کی بنیاد پر انہوں نے خلد آباد تھانے میں آئی ٹی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا ہے۔