اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں مذکورہ نیوز اینکر کی مخالفت میں جمعرات کو محرم کمیٹی کے اراکین نے پولیس سپریٹینڈنٹ کو تحریر دے کر نیوز اینکر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بارہ بنکی میں ایس پی دفتر کے سامنے محرم کمیٹی کے اراکین نے متعلقہ نیوز اینکر کے خلاف نعرے بازی کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی شان میں گستاخی قطعی برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔
والے نیوز اینکر کے خلاف ایف آئی آر انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزارت اقلیتی امور کے وزیر مخطار عباس نقوی سے متعلقہ نیوز اینکر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس ٹی وی چینل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
محرم کمیٹی کے صدر تاج بابا راعئین نے کہا کہ نیوز اینکر نے جو گستاخی کی ہے اگر لاک ڈاؤن نہ ہوتا تو بڑی تعداد میں عوام سڑک پر ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ وہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی پر جان قربان کرنے والوں میں سے ہیں اس لیے وہ اس گستاخی کو قطعی برداشت نہیں کریں گے۔