اردو

urdu

ETV Bharat / state

Case Registered Against Sachin Sarohi میرٹھ میں ہندو جاگرن منچ کے صدر کے خلاف مقدمہ درج - ہندو جاگرن منچ کے صدر کے خلاف مقدمہ درج

میرٹھ میں عیدالاضحیٰ کی نماز سڑک پر پڑھے جانے کے خلاف سڑک پر ہنومان چالیسا کا پاٹھ کرنے کا اعلان کرنے والے ہندو جاگرن منچ کے صدر سچن سروہی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

میرٹھ میں ہندو جاگرن منچ کے صدر کے خلاف مقدمہ درج
میرٹھ میں ہندو جاگرن منچ کے صدر کے خلاف مقدمہ درج

By

Published : Jun 30, 2023, 7:08 PM IST

Updated : Jun 30, 2023, 7:14 PM IST

میرٹھ میں ہندو جاگرن منچ کے صدر کے خلاف مقدمہ درج

میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے میرٹھ میں ہندو جاگرن منچ کے صدر سچن سروہی کے ذریعے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عید کی نماز سڑک پر پڑھے جانے کے متعلق دیے گئے متنازعہ بیان کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے میرٹھ کے پولیس کپتان نے سچن سروہی پر کارروائی کر ان کے خلاف سخت دفعہ لگاتے ہوئے میرٹھ کے سول لائن تھانے میں مقدمہ درج کیا ہے تاکہ شہر میں کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آئے۔

میرٹھ میں ہندو جاگرن منچ کے صدر کے خلاف مقدمہ درج

اُنتیس جون کو پورے ملک میں عیدالاضحیٰ کا تہوار منایا گیا۔ اس موقع پر میرٹھ میں بھی شاہی عید گاہ کے علاوہ شہر کی دیگر مساجد میں بھی عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی۔ وہیں میرٹھ میں ہندو جاگرن منچ کے صدر سچن سروہی نے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ میرٹھ میں عید کی نماز سڑک پر ادا کی جاتی رہی ہے جس کو روکنے میں ضلع انتظامیہ ناکام ثابت ہو رہا ہے۔

میرٹھ میں ہندو جاگرن منچ کے صدر کے خلاف مقدمہ درج

سچن نے گزشتہ روز ایک کانفرنس کے دوران انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عید کی نماز سڑک پر پڑھی گئی تو وہ بھی وہیں بیٹھ کر ہنومان چالیسا کا پاٹھ کریں گے، جس پر میرٹھ پولیس نے ان کے متنازعہ بیان کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سچن سروہی کے خلاف میرٹھ کے سول لائن تھانے میں مقدمہ درج کیا تاکہ شہر میں طرح کا ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آئے۔

پولیس کے مطابق شہر کی فضاء خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی، چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق کیوں نہ رکھتا ہو۔ شہر میں امن امان قائم کرانا پولیس کی ذمہ داری ہے اور سبھی تہوار پر سکون طریقے سے منائے جائے، اس لیے ایسے شر پسندوں کے خلاف پولیس سخت کارروائی کرنے میں پیچھے نہیں رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Eid al-Adha Celebrated Peacefully All over India ملک بھر میں پرامن طریقے سے عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی

Last Updated : Jun 30, 2023, 7:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details