اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کارکنان کے خلاف کیس درج - بی جے پی کارکنان

اترپردیش کے شہر گونڈا میں ایس پی-بی ایس پی اتحاد کے امیدوار چندر دیورام یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں پر كرنل گنج علاقے میں واقع بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے دفتر میں توڑپھوڑ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے 50 -60 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

بی جے پی کارکنان کے خلاف کیس درج

By

Published : Apr 27, 2019, 2:14 PM IST


پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں یہ اطلاع دی کہ اتحاد امیدوار مسٹر یادو نے كرنل گنج تھانے میں تحریری شکایت میں کہا ہے کہ رات تقریبا ڈیڑھ بجے بی جے پی کے 50-60 کارکنوں نے بی ایس پی دفتر میں توڑپھوڑ کر کے ان کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔

سنگھ کی تحریر ی شکایت پر بی جے پی کارکن اشوک او دلباغ سمیت تقریبا 60 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیاگیا ہے۔
پولیس نے معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details