اردو

urdu

ETV Bharat / state

ای وی ایم کی وڈیو وائرل کرنے پر بی جے پی لیڈر کے خلاف کیس درج - دفعہ 128آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66 و تعزرات ہند کی دفعہ 177/178 کے تحت کیس درج

ای وی ایم سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں بی جے پی لیڈر سمیت دو کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔

ای وی ایم کی وڈیو وائرل کرنے پر بی جے پی لیڈر کے خلاف کیس درج

By

Published : Oct 22, 2019, 12:02 AM IST


ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپگڑھ میں دو مختلف تھانہ کی پولیس نے پیر کی سہ پہر اسمبلی حلقہ 248 پرتاپگڑھ میں پولینگ کے دوران بوتھ پر ووٹ دیتے وقت ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں بی جے پی لیڈر سمیت دو ملزمان کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کیا گیا۔

ضلع اطلاعات افسر وجے کمار نے بتایا کہ پرزائڈنگ افسر کی شکایت پر بی جے پی یوا مورچہ کے ضلع صدر روی گپتا کے خلاف تھانہ سٹی کوتوالی میں اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر راجو یادو کے خلاف تھانہ کندھئ میں ای وی ایم کی ریکارڈنگ کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں پبلک ریپرزیٹیو کی دفعہ 128آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66 و تعزرات ہند کی دفعہ 177/178 کے تحت کیس درج کیا گیا۔
روی گپتا نے اپنے بوتھ چلبیلہ و راجو یادو نے کندھئ مدھوپور کے بوتھ پر ووٹ دیتے وقت ای وی ایم کی ریکارڈنگ کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہے۔
انتظامیہ نے دونوں لیڈران کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details