ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کے ایڈوکیٹ وَیبَھو اگروال نے اداکار سیف علی خان علی عباس اور ذیشان اَیّوب کے خلاف سی جی ایم کورٹ میں کیس فائل کیا ہے۔
ویب سیریز 'تانڈو' کے خلاف سی جی ایم کورٹ میں کیس درج - مرادآباد کی خبر
ملک بھر میں ہندو تنظیموں کی جانب سے ویب سیریز تانڈو کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔وہیں مرادآباد کے ایڈوکیٹ ویبھو اگروال نے سی جی ایم کورٹ میں کیس فائل کیا ہے۔
ویب سیریز 'تانڈو' کے خلاف سی جی ایم کورٹ میں کیس فائل
وَیبَھو اگروال نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سیریز میں دیوی دیوتاؤں کی توہین کی گئی ہے، جس سے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔
ایڈوکیٹ وَیبھو اگروال نے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت سی جی ایم کورٹ میں کیس فائل کیا ہے۔ جس پر شنوائی 2 فروری کو ہوگی۔