ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں کسان تقریباً 2 ماہ سے نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاج کرتے ہوئے کسانوں نے جمعہ کو نوئیڈا اتھارٹی کے مرکزی دفتر میں تالا لگا دیا تھا۔ اس معاملے میں نوئیڈا پولیس نے کسان لیڈر سکھبیر پہلوان سمیت 800 کسانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
نوئیڈا کے اے ڈی سی پی رنویر سنگھ کے مطابق نوئیڈا اتھارٹی میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل جتیندر پرساد نے پولیس کو شکایت دی تھی۔ ہینڈ کانسٹیبل جتیندر پرساد کی شکایت پر کسان پریشد کے صدر سکھبیر پہلوان اور سدھیر چوہان سمیت 800 کسانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ان میں سے 38 کسانوں کے خلاف نامزد مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔ ان کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کو تالا لگاتے ہوئے افسران اور ملازمین کو یرغمال بنا لیا تھا۔