اردو

urdu

ETV Bharat / state

سماج وادی پارٹی کے سابق وزیر سمیت کل 53 کے خلاف کیس درج - پرتاپ گڑھ میں سابق وزیر کے خلاف مقدمہ

ضلع پرتاپ گڑھ میں سماج وادی پارٹی کے سابق وزیر سمیت کل 53 و دوسرے فریق کے سابق رکن اسمبلی سمیت 28 لوگوں کے خلاف کیس درج ہوا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے سابق وزیر سمیت کل 53 کے خلاف کیس درج
سماج وادی پارٹی کے سابق وزیر سمیت کل 53 کے خلاف کیس درج

By

Published : Nov 13, 2021, 2:22 PM IST

ریاست اترپردیش کے پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ رانی گنج پولیس نے سماج وادی پارٹی کے عوامی جلسے میں جمعہ کو ہوئی مار پیٹ کے معاملے میں موصولہ شکایت پر سابق وزیر سمیت 53 و دوسرے فریق کے سابق رکن اسمبلی سمیت 28 لوگوں کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کیا ہے۔

ڈی ایس پی (سی او )رانی گنج ڈاکٹر اتل انجان ترپاٹھی نے بتایا کہ 'جمعہ کو تھانہ رانی گنج علاقے کے مرزاپور چوہاری میں منعقد سماج وادی پارٹی کے عوامی جلسے میں دو گروپ میں ہوئی مارپیٹ کے معاملے میں پولیس برجیش یادو عرف پپو یادو کی شکایت پر تاخیر شب سابق وزیر پروفیسر شیواکانت اوجھا و انکے بیٹے سابق بلاک پرمکھ پورانشوں اوجھا سمیت تین نامزد و 50 نامعلوم سمیت کل 53 کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: مرادآباد: ڈکیتی کی واردات انجام دینے والے بدمعاش گرفتار

ڈی ایس پی مزید بتایا کہ 'وہیں دوسری جانب سابق وزیر کی جانب سے دی گئ شکایت پر سابق میمبر اسمبلی صیاد علی سمیت چار نامزد و 24 نامعلوم سمیت کل 28 لوگوں کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔'

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details