بارہ بنکی ضلع ہسپتال سے چند قدموں کی دوری پر واقع دیویانشی ڈائیگنواسٹک سینٹر ہے۔ یہاں جانچ کرنے والے سونولوجسٹ چھٹی پر ہیں اور غریب مریضوں کا الٹرا ساؤنڈ کیا جا رہا ہے۔
ڈائیگنوسٹک سینٹر میں لاپرواہی یہ انکشاف اس وقت ہوا جب ایس ڈی ایم ابھے کمار پانڈے اور ایڈیشنل سی ایم او آر سی ورما نے اچانک اس ڈائیگنواسٹک سینٹر کا معائنہ کیا۔ پول کھلی اور شکنجہ کسا تو ڈائیگنواسٹک سینٹر کے کارکنان باتیں بنانے لگے، لیکن مریض سب کچھ بیاں کر رہے تھے۔
یہ ڈائیگنواسٹک سینٹرز کسی قسم کے پیمانے پر کھڑے نہیں اترنے۔ نہ تو یہاں صاف صفائی کا انتظام ہے نہ ہی مناسب ملازم۔ اس کے باوجود یہاں مریضوں کی جانچ چل رہی ہے۔ ایڈیشنل سی ایم او کہتے ہیں کہ جانچ کم ہی ہو پاتی ہے اس لیے زیادہ کچھ پتا نہیں چل پاتا۔
انتظامیہ کو پانچ ڈائیگنواسٹک سینٹر کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ جن میں سے تین کا معائنہ کیا گیا۔ اور تینوں جگہ خامیاں نظر آئیں۔ ان میں سے دیویانشی ڈائیگنواسٹک سینٹر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ دیگر دو کے خلاف جانچ کے بعد کارروائی کی بات کہی جا رہی ہے۔
فی الحال چھاپے صرف تین ڈائیگنواسٹک سینٹرز پر مارے گئے ہیں، اب دیکھنا ہے کہ لوگوں کی صحت کے لیے محکمہ صحت کتنا بیدار ہے۔