میرٹھ:ریاست اترپردیش کے ضلع میں واقع اسماعیل نیشنل گرلز پی جی کالج میں شعبہ اردو اور سول اکاڈمی کے اشتراک سے لڑکیوں کے لئے کیرئیر گائئڈئنس پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ طالبات سے خطاب کرتے ہوئے سول اکاڈمی کے چیئرمین انجینئر ابھیشیک شرما نے کہا کہ سول سروسز کی تیاری طلبہ کی معلومات اور شخصیت میں ایسی مثبت تبدیلیاں لاتی ہے۔کیرئیر گائیڈئنس سے کیریئر کو درست سمت میں لے جانے میں مدد ملتی ہے۔وہ زندگی میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔لڑکوں کو محنت کرنے کی ضرورت ہے صلاحیت خودبخود پیدا جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو بڑے خواب دیکھنے ہوتے ہیں کیونکہ ایک لڑکی کی کامیابی ہزاروں والدین کو اپنی بیٹیوں کو تعلیم دلانے کی ترغیب دیتی ہے۔ انہوں نے مزید 16 سال کے تدریسی تجربے میں محسوس کیا ہے کہ اگر بیٹیوں کو ان کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے گھر کا تعاون حاصل ہو تو وہ تمام مشکلات کا آسانی سے سامنا کرنا سکتی ہیں۔