ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں مجرموں کے حوصلے بلند ہیں، گذشتہ روز موٹرسائیکل سواروں نے ایک شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ اس کے بعد گزشتہ رات گجرالہ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں مونگ پھلی فروخت کرنے والے منوج پر کار سواروں نے فائرنگ کی واردات کو انجام دیا ہے۔
امروہہ: مونگ پھلی فروش پر کار سوار نے فائرنگ کی - گجرولا سی ایچ سی
ضلع امروہہ کے گجرالہ تھانہ علاقے میں مونگ پھلی فروخت کرنے والے پر بذریعہ کار سوار فائرنگ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ زخمی مونگ پھلی والے کو سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی ویڈیو کی بنیاد پر تفتیش میں مصروف ہے۔
![امروہہ: مونگ پھلی فروش پر کار سوار نے فائرنگ کی The car driver opened fire on the peanut seller in amroha](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-10140932-794-10140932-1609933084603.jpg)
امروہہ: مونگ پھلی فروش پر کار سوار نے فائرنگ کی
امروہہ: مونگ پھلی فروش پر کار سوار نے فائرنگ کی
اس واقعے کے بعد منوج کو زخمی حالت میں گجرولا سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد منوج کو ضلع ہسپتال ریفر کردیا گیا۔
اس معاملے کی معلومات دیتے ہوئے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس امروہہ اجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ شخص کی طرف سے کوئی تحریر نہیں دی گئی ہے لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کارروائی کرنے کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔