اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: کار جل کر خاک - مظفر نگر ای ٹی وی بھارت خبر

اترپردیش کے مظفرنگر ضلع کے کھتولی تھانہ علاقے میں واقع دہلی دیہرادون سڑک پر اچانک ایک سوئفٹ کار میں آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے پوری کار جل کر خاک ہوگئی۔

کار جل کر خاک
کار جل کر خاک

By

Published : Jun 27, 2021, 4:23 PM IST

کھتولی کے ساکن جتندر کھتولی سے میرٹھ جانے کے لئے نکلے تھے ۔راستے میں سی این جی پمپ سے گیس بھرانے کے بعد وہ میرٹھ کے لئے رواں دواں تھے کہ اچانک کار بند ہوگئی۔

کار جل کر خاک


جتیندر نے کار کو اسٹارٹ کرنا چاہا تو اچانک کار میں آگ لگ گئی۔

کار ڈرائیور جتندر نے کسی طرح کار سے کود کر اپنی جان بچائی۔لیکن کار دیکھتے ہی دیکھتے جل کر خاک ہوگئی ۔

آگ اتنی شدید تھی کی سڑک پر چل رہے لوگوں میں ہل چل مچ گئی۔ آگ لگنے کے سے تھوڑی دیر کے لئے افراتفری پھیل گئی۔

اسکے بعد آتشزدگی کی اطلاع فائر برگیڈ کو دی گئی

مزید پڑھیں :کشتواڑ: آتشزدگی میں تین رہائشی مکان خاکستر

موقع پر پہنچنے والے فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کے لئے گھنٹوں کوشش کی۔ جس کے بعد کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details