اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bajrang Dal Activist Murder Case: غازی آباد میں بجرنگ دل کے کارکنوں کا کینڈل مارچ

کرناٹک میں بجرنگ دل کارکن ہرشا کے قتل کے خلاف اترپردیش میں غازی آباد کے قصبہ لونی میں بجرنگ دل کارکنوں کی جانب سے کینڈل مارچ نکالا گیا۔ Candle march in Ghaziabad for slain Bajrang Dal activist

غازی آباد میں بجرنگ دل کارکنوں نے کینڈل مارچ نکالا
غازی آباد میں بجرنگ دل کارکنوں نے کینڈل مارچ نکالا

By

Published : Feb 24, 2022, 10:39 AM IST

غازی آباد:اس دوران بی جے پی کے رکن اسمبلی نند کشور گرجر نے متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے بجرنگ دل کارکن کے قاتلوں کو سرعام گولی مارنے کی بات کی۔ کینڈل مارچ لونی کے بلرام نگر نکل کر لونی تیراہا پہنچا۔

اس موقع پر لونی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار نند کشور گرجر نے کہا کہ ہرشا کے قتل سے پورا ملک ناراض ہے۔ Candle march in Ghaziabad for slain Bajrang Dal activist

انہوں نے کہا کہ ہرشا قتل معاملہ میں تیز رفتار کاروائی کی جانی چاہیے اور فاسٹ ٹریک کورٹ کے ذریعہ مجرمین کو پھانسی دی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے قصورواروں کو کھلے عام گولی مار دینی چاہیے، تاکہ یہ پیغام دیا جائے کہ سناتن دھرم پر حملہ کرنے والوں کا یہ انجام ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Teacher Asked Girl to Remove Hijab in Delhi: 'دہلی میں اسکول ٹیچر نے طالبات سے حجاب اتارنے کو کہا'

نند کشور گرجر نے حجاب کے معاملے پر کہا کہ آج تمام سیکولر ذہن رکھنے والوں کے منہ بند ہیں کیونکہ ایک ہندو کا قتل ہوا ہے۔ انہوں نے ملک میں یکساں سیول کوڈ نافذ کرنے کی حمایت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details