اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں بھارتی بالمیکی دھرم سماج سنگٹھن کی جانب سے اجتماعی جنسی زیادتی شکار ہوئی ہاتھرس کی بیٹی کو انصاف دلانے کے لئے نوئیڈا سیکٹر 38 اے جی آئی پی مال سے دلت پریرنا استھل تک ایک کینڈل مارچ نکالا گیا۔
کینڈل مارچ میں مختلف سماجی تنظیموں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور نم آنکھوں سے مقتول بیٹی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دلت پریرنا استھل پر دو منٹ خاموشی اختیار کی گئی۔
اس موقع پر تنظیم کے مغربی اتر پردیش کے صدر مکیش بالمیکی نے کہا کہ بہن بیٹیاں اتر پردیش میں محفوظ نہیں ہیں۔ امن و امان مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔'