اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: لوگوں نے چراغاں کا اہتمام کیا - اترپردیش نیوز

وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ریاست اترپردیش کے رامپور کے بھی کئی مقامات پر بجلی بلب بند کرکے چراغاں کرنے کا اہتمام کیا گیا۔

چراغاں کا اہتمام
چراغاں کا اہتمام

By

Published : Apr 6, 2020, 12:22 PM IST

یہاں چراغاں کے ساتھ ہی آتش بازی اور مذہبی نعروں کا بھی اہتمام بڑے پیمانے پر کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

وزیراعظم کے اعلان پر جہاں ملک کے مختلف خطوں میں رات 9 بجے بجلی بلب بند کرکے چراغاں کیا گیا، وہیں رامپور کے بھی کچھ مقامات پر لوگوں نے چراغاں کیا۔

یہاں لوگوں نے چراغاں کے ساتھ ہی بڑے پیمانے پر آتش بازی کی اور مذہبی نعرے بھی لگائے۔

اس دوران پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے برابر راؤنڈ پر دیکھی گئی۔

ایک بڑی بات یہاں یہ بھی دیکھنے کو ملی کہ جب چراغاں کرنے والے لوگ گھروں سے باہر نکلے تو مجمع اتنا زیادہ ہو گیا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بنوائے جا رہے سوشل ڈسٹینس بھی مکمل طور پر ختم نظر آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details