اردو

urdu

ETV Bharat / state

تفصیلات جمع نہ کرنے پر پنچایت انتخابات کے امیدواروں کی ضمانت کی رقم ضبط ہوگی

گوتم بودھ نگر ضلع انتظامیہ نے اترپردیش پنچایت انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو 2 اگست تک انتخابات میں ہونے والے اخراجات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اترپردیش پنچایت انتخابات
اترپردیش پنچایت انتخابات

By

Published : Jul 16, 2021, 1:23 PM IST

اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر کے تمام امیدوار نوئیڈا سیکٹر 19 میں واقع ضلعی الیکشن آفس (پنچایت اور شہری یونٹ) میں اخراجات کا ریکارڈ جمع کروا کر ضمانت کی رقم واپس لینے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر راکیش چوہان نے اس بارے میں معلومات دی۔

اترپردیش پنچایت انتخابات

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں چار مراحل میں پنچایتی انتخابات ہوئے تھے۔ تیسرے مرحلے کے دوران 19 اپریل کو گوتم بودھ نگر میں پولنگ ہوئی تھی۔ ضابطہ کے مطابق تمام امیدواروں کو نتائج کے اعلان کے 3 ماہ کے دوران الیکشن میں ہونے والے اخراجات کی تفصیلات پیش کرنی ہوگی، اگر کوئی امیدوار 3 ماہ کے دوران ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اس کی ضمانت کی رقم ضبط کر لی جاتی ہے۔

اترپردیش پنچایتی انتخابات میں جیت عوام کا آشیرواد: مودی

وانڈیتا سریواستو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور فنانس اینڈ ریونیو گوتم بود نگر نے اس سلسلے میں تمام امیدواروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امیدوار سیکیورٹی ڈپازٹ واپس لینے کے لئے اپنے اخراجات کی تفصیلات زیادہ سے زیادہ 2 اگست تک ڈسٹرکٹ الیکشن آفس میں جمع کروائیں۔ اس کے بعد ان درخواست فارم اور اخراجات کے ریکارڈوں کی تصدیق ہوگی۔ اگر کوئی تضاد پایا گیا تو سیکیورٹی ڈپازٹ ضبط کر لی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details