اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کے پیش نظر ریزرویشن کینسلیشن میں اضافہ - coronavirus barahbanki news

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے ریل ریزرویشن کے کینسلیشن میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

cancellation of reservation due to coronavirus infection
کورونا کے پیش نظر ریزرویشن کینسلیشن میں مزید اضافہ

By

Published : Mar 15, 2020, 4:47 PM IST

تاہم ریزرویشن کینسلیشن کی وجہ سے ریلوے کے خزانے پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے لیکن ریل ریزرویشن کینسلیشن کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، لوگوں کو کورونا وائرس کا خوف ہے۔ اس لئے وہ اپنا طئے سفر منسوخ کر رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر بارہ بنکی کے لوگوں نے احتیات برتنا شروع کر دیا ہے۔

کورونا کے پیش نظر ریزرویشن کینسلیشن میں مزید اضافہ

اس کا اندازہ ریل ریزرویشن کینسلیشن سے لگایا جا سکتا ہے۔

کورونا وائرس کے خوف سے لوگ سفر کرنے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔
گزشتہ کچھ دنوں میں ریل ریزرویشن کینسلیشن میں 40 سے 50 فیصدی کا اضافہ ہو رہا ہے۔

لوگوں کو محسوس ہو رہا ہے کہ اگر وہ باہر سفر پر جاتے ہیں تو پریشانی میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

یہی نہیں ایک دوسرے کے رشتہ دار بھی آپس میں کہیں دوسری جگہ نہیں جانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

وہیں کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ تر بڑے شہروں میں سب کچھ بند کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں انہیں وہاں جانےبکا کوئی فائیدہ نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details