اترپردیش قانون ساز اسمبلی سے منگل کو رکنیت منسوخ ہونے کے بعد سابق کابینی وزیر اور کانگریس رہنما نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ کونسل کے چیئرمین کا فیصلہ پارلیمانی اصولوں کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں دو برس قبل بی ایس پی سے نکالا گیا تھا، لیکن وہ مسلسل قانون ساز کونسل کے اجلاس میں شریک ہورئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دسویں فہرست میں درج اصولون کے خلاف کونسل کے چیئرمین نے فیصلہ کیا ہے، کیون کہ فہرست میں پارٹی چھوڑنے پر رکنیت منسوخ ہونے کا نظم ہے، جبکہ انہوں نے بی ایس پی چھوڑی نہیں بلکہ انہیں نکالا گیا تھا۔