اردو

urdu

By

Published : Oct 14, 2019, 3:22 PM IST

ETV Bharat / state

ندیوں میں آلودگی کو روکنے کے لیے مہم چلانے کی تیاری

پریاگراج میں مہاکنبھ کے دوران گنگا ندی میں آبی آلودگی پر لگام لگانے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اترپردیش حکومت اب نو شہروں میں ندیوں میں ہونے والی آلودگی کو روکنے کی مہم چلانے کی تیاری میں ہے۔

ندیوں میں آلودگی کو روکنے کے لیے مہم چلانے کی تیاری

ریاست اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دارالحکومت لکھنؤ میں کلین ایئر پروگرام کے موضوع پر منعقد ایک ورکشاپ میں لگی نمائش کو دیکھنے کے بعد میڈیا کو حکومت کے منصوبے کے بارے میں بھی بتایا۔ وزیراعلی نے کہا کہ ہم اترپردیش میں نو شہروں میں ندیوں کی آلودگی کے سلسلے میں سنجیدہ ہیں۔ ان سبھی نو شہروں میں اب نگرانی مرکز بھی بنائے جائیں گے۔ جس سے اطلاع ملے گی کہ کہاں سے ندیوں کو سب سے زیادہ آلودہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بہت جگہ دیکھا ہے کہ ایس ٹی پی پلانٹ صرف لگے ہوئے ہیں مگر کام نہیں کر رہے ہیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ آج فضائی آلودگی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی پائیدار ترقی کی مہم میں آلودگی کو بھی ایک پوائنٹ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو آلودگی سے نجات دلانے کا راستہ بھارت سے ہی نکل سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details