نوئیڈا:مہم کے تحت محکمہ صحت کی ٹیم گھر گھر جا کر ٹی بی کے مریضوں کی تلاش کرے گی۔ ضلع تپ دق افسر (ڈی ٹی او) ڈاکٹر شریش جین نے یہ جانکاری دی۔ UP Health Department on TB
ڈاکٹر جین نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر اس بار ضلع میں مہم کے دوران 20 فیصد آبادی کی سکریننگ کی جائے گی۔ اب تک ACF کے دوران صرف 10 فیصد آبادی کی اسکریننگ کی گئی تھی۔ مہم کے لیے مائیکرو پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں، وید برت سنگھ، ڈائرکٹر جنرل (میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز) نے ریاست کے تمام چیف میڈیکل آفیسرز اور ڈسٹرکٹ تپ دق افسروں کو خط بھیج کر رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔