بہار کے ضلع ارریہ سے تعلق رکھنے والے اشرف علی کا ابھی تک کوئی سُراغ نہیں ملا ہے جس کی وجہ سے طلبا میں بے چینی پائی جارہی ہے۔
اے ایم یو: لاپتہ طالب علم کی تلاش کے لیے ٹویٹر پر مہم شروع - اشرف علی
گزشتہ کئی روز سے لاپتہ اے ایم یو کے طالب علم اشرف علی کا ایشو اٹھانے کے لیے یونیورسٹی کے طلباء نے ٹویٹر پر 'ویئر اِز اشرف علی (WhereIsAshrafAli)' کا ٹرینڈ چلا رہے ہیں۔
اشرف کو دھونڈنے کے لیے ٹویٹر کا سہارا
لاپتہ اشرف علی کے دوست ندیم اختر نے بتایا کہ میں اور اشرف ایک ہی گاؤں کے رہنے والے ہیں اور گشتہ کئی دنوں سے وہ لاپتہ ہیں۔ ان کی تلاش میں ابھی تک کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
ان کی گمشدگی کا ایشو اٹھانے کے لیے اب یونیورسٹی کے طلبا ٹویٹر پر ٹرینڈ چلائیں گے اور اس میں اے ایم یو وزیٹرز، سابق طلبا اور دیگر اعلیٰ عہدیداران کو ٹیگ بھی کریں گے تاکہ وہ جلد سے جلد ایکشن لیں اور اشرف کی تلاشی مہم میں تیزی پیدا ہو۔