اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' مہم کے تحت تقریب - اتر پردیش میں بیٹی بچاو بیٹی پڑھاؤ مہم

ریاست اتر پردیش کے بہرائچ میں حکومت ہند کے زیر اہتمام اسکیم بیٹی 'بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' مہم کے تحت ضلع خواتین ہسپتال میں بچی کی ولادت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' مہم کے تحت تقریب
'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' مہم کے تحت تقریب

By

Published : Jan 8, 2020, 5:40 PM IST

اس تقریب کی صدارت محترمہ انوپما جیسوال ممبر اسمبلی اترپردیش نے کیا اور ضلع مجسٹریٹ شمبو کمار و چیف ڈیولپمنٹ آفیسر اروند چوہان نے مشترکہ طور پر بچی کی ولادت تقریب کا کیک کاٹ کر افتتاح کیا۔

'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' مہم کے تحت تقریب

اس موقع پر نوزائید بچوں کو پولیو کی ایک خوراک دی گئی اور مہمانوں نے ان کی ماؤں کو بچّیوں کے لیے لباس، جانسن بیبی کٹ، ناشتہ، کیک اور دیگر تحائف بھی تقسیم کیے۔

بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم کے سلسلے میں عوامی بیداری لانے کے پیش نظر، صدر کے ممبر اسمبلی، ضلع مجسٹریٹ اور چیف ڈیولپمنٹ آفیسر، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سریش سنگھ، چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ڈی کے سنگھ، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ آفیسر راجیش کمار مشرا اور دیگر عہدیداروں اور معززین نے دستخطی مہم بینر پر دستخط کر اس مہم کی شروعات کی۔

ضلع ہیڈ کوارٹر سے شروع ہونے والی بچی کی ولادت کی اس تقریب کو تحصیل، بلاک اور گاؤں کی سطح پر منعقد کیا جائے گا۔ تاکہ لوگوں کو 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' مہم سے آگاہ کیا جاسکے۔

اس موقع پر خواتین ویلفیئر آفیسر راگنی وشوکرما، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نیلم شکلا، پرینکا بالمیکی، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر سیویکا موریہ ، ڈائل 181 کی پوری ٹیم، معززین ، نوزائید بچی اور ان کی ماؤں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details