اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مہم - شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مہم

ممتاز سماجی کارکن اور میگسیسے ایوارڈ یافتہ سندیپ پانڈے سی اے اے ، این پی آر، این آر سی اور ڈیٹینشن سینٹر کو خلاف مہم چلا رہے ہیں۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مہم
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مہم

By

Published : Feb 6, 2020, 8:34 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 10:55 AM IST

ریاست اترپردیش میں کانپور کے پریس کلب میں میگسیسے ایوارڈ یافتہ سندیپ پانڈے نے آج صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانپور کی خواتین قابل تعریف ہیں، جو یہ احتجاج چلا رہی ہیں اور اب یہ احتجاج کامیابی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مہم ۔ویڈیو

انہوں نے شہریت ترمیمی قانون سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اب یا تو سرکار گرے گی یا پھر یہ قانون واپس ہوگا۔ کیوںکہ اس قانون کے خلاف احتجاج کی چنگاری پورے بھارت میں پھیل چکی ہے، جس کی باگ ڈورخواتین کے ہاتھ میں ہے۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مہم

دہلی ،گیا، لکھنؤ اور کانپور میں میں نے دیکھا ہر جگہ خواتین ہی احتجاج کر رہی ہیں، جو پہلے کبھی ایسا دیکھنے کو نہیں ملا تھا، ان کا کہنا تھا کہ شہریت ترمیمی قانون بہت خطرناک ہے جس کی وجہ سے اس ملک کے غریب طبقہ کو بہت نقصان ہوگا۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مہم

ایسا نہیں ہے کہ اس قانون سے صرف مسلمانوں کو ہی نقصان پہنچے گا بلکہ سبھی کمزور اور کم پڑھے لکھے لوگوں کو نقصان پہنچے گا، اس قانون سے متعلق سرکار کی پالیسی صاف نہیں ہے، اس نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ کمزور و پسماندہ لوگ جن کے پاس کاغذ نہیں ہے ان کا وہ کیا کرے گی۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مہم

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی اے اے بے حد خطرناک قانون ہے، جس میں این آر سی بھی چھپا ہوا ہے اور سرکار کا نظریہ بھی مشکوک ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 10:55 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details