اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدن کوشک سسودیا کے ساتھ بحث کے لیے نہیں پہنچ سکے - اتراکھنڈ حکومت

عآپ کے سینئر رہنما منیش سسودیا دیر تک دہرادون سروے چوک کے آڈیٹوریم میں مدن کوشک کا انتظار کرتے رہے۔ جب مدن کوشک اس مباحثے کے لیے نہیں پہنچ پائے تو وہ وزیر اعلی کے اسمبلی حلقے کے ایک اسکول کا معائنہ کرنے کے لئے روانہ ہوگئے۔

cabinet-minister-madan-kaushik-did-not-reach-for-debate-with-manish-sisodia-in-dehradun
مدن کوشک سسودیا کے ساتھ بحث کے لیے نہیں پہنچ سکے

By

Published : Jan 4, 2021, 4:23 PM IST

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا دہرادون اپنے چیلنج کے مطابق پہنچے۔ انہوں نے بحث کے لئے اتراکھنڈ کے کابینہ کے وزیر مدن کوشک کا انتظار بھی کیا لیکن مدن کوشک اس بحث کے لیے نہیں پہنچ سکے۔

مدن کوشک سسودیا کے ساتھ بحث کے لیے نہیں پہنچ سکے

اتراکھنڈ میں عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے مابین سیاسی بحث و مباحثے کی وجہ سے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا آج دہرادون پہنچے تھے۔ تاہم اتراکھنڈ کابینہ کے وزیر مدن کوشک پہلے ہی اس سیاسی بحث سے راہ فرار اختیار کر چکے تھے۔

دہرادون سروے چوک کے آڈیٹوریم میں عام آدمی پارٹی کے سینیئر رہنما منیش سسودیا مدن کوشک کا کافی دیر سے انتظار کرتے رہے اور ان کی کرسی خالی رکھی گئی۔ جب آدھے گھنٹے کے انتظار کے بعد بھی کوئی نہیں آیا تو منیش سسودیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کسی بھی قسم کے چیلنج کا سامنا کرنے کے قابل نہیں ہے۔

دہرادون کے مباحثہ گاہ سے منیش سسودیا اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت کی اسمبلی نشست دوئی والا پہنچ گئے۔ یہاں انہوں نے گرام سبھا جیون والا میں پرائمری اسکول کی حالت پر سوال اٹھایا۔ سسودیا نے کہا کہ جب ریاست کے وزیر اعلی کی اسمبلی نشست میں واقع اسکول جو سڑک کے بالکل عین قریب ہے، خستہ حالت میں ہے تو پھر پہاڑوں میں واقع سرکاری اسکولوں کی حالت کیا ہوگی۔

دہلی کے نائب وزیر اعلی سسودیا نے الزام لگایا کہ اتراکھنڈ حکومت سرکاری اسکولوں کی حالت مسمار کرکے نجی اسکولوں کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر سرکاری اسکولوں کو بند کرنے کا بھی الزام لگایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details