ریاست اترپردیش کی کابینی وزیر کمل رانی کی کورونا وائرس سے موت ہو جانے کے بعد غم کا ماحول ہے۔
کابینی وزیر چودھری بھوپندر سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر کمل رانی کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔
کمل رانی ورون کے انتقال پر چودھری بھوپندر سنگھ کا اظہار تعزیت چودھری بھوپندر سنگھ نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'کمل رانی کے جانے سے بی جے پی کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'کمل رانی بی جے پی کی سینئر رہنما تھیں۔ ان کی موت کی خبر سن کر مجھے بہت تکلیف ہوئی۔ وہ بی جے پی حکومت کے دوران رکن پارلیمان اور وزیر بھی تھیں۔ یہ ہمارا بہت بڑا نقصان ہے۔'
مزید بڑھیں: کمل رانی ورون کے انتقال پر مختلف رہنماؤں کا اظہار تعزیت
واضح رہے کہ 'وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی ان کی موت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کمل رانی 2017 میں گوتم پور اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئی تھیں اور یوگی آدتیہ ناتھ حکومت میں تکنیکی تعلیم کی وزیر تھیں۔ وہ خاتون کے حقوق اور اختیارات کی معروف کارکن تھیں۔'
وہیں کمل رانی ورون کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی، صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔