اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوگی آدتیہ ناتھ کا اہم امور پر کابینی اجلاس - ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ

اترپردیش حکومت کے کابینی اجلاس وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے زیر صدارت میں ہوگا۔ اس اجلاس میں کئی اہم تجاویز کو منظوری مل سکتی ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ کا اہم امور پر کابینی اجلاس
یوگی آدتیہ ناتھ کا اہم امور پر کابینی اجلاس

By

Published : Dec 24, 2019, 1:04 PM IST

ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوگا۔ اس کابینی اجلاس میں ہاؤسنگ محکمہ کی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ مکانات کے خریداروں کو ریلیف فراہم کرنے کی تجویز کو منظوری دی جاسکتی ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں پریاگراج، شاہ جہاں پور اور فیروز آباد میونسپل کارپوریشنز کی حدود میں توسیع کی تجویز کو بھی منظور کیا جاسکتا ہے۔

تقریبا ایک درجن نئی نگر پنچایتیں بنانے کی تجویز بھی کابینہ میں رکھی جائے گی۔

اس اجلاس میں بندیل کھنڈ وندھیاچل پائپ لائن سے پینے کے پانی کی فراہمی کی منصوبہ بندی کی تجویز بھی کابینہ میں رکھی جائے گی۔

اس کے علاوہ کابینہ کے اجلاس میں محکمہ لیبر کے سروس رولز کی تجویز کو بھی منظوری دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details