اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے اور این آر سی مسلم مخالف نہیں: الیاس اعظمی - راشٹریہ جسٹس پارٹی کے قومی صدر الیاس اعظمی

سی اے اے اور این آر سی سے مسلمانوں کا کوئی نقصان نہیں ہونے والا، ہماری پارٹی صرف مسلمانوں کے لئے قائم نہیں ہوئی ہے بلکہ سماج کے ہر طبقے کے لوگوں کے لئے ہے۔

سی اے اے اور این آر سی مسلم مخالف نہیں: الیاس اعظمی
سی اے اے اور این آر سی مسلم مخالف نہیں: الیاس اعظمی

By

Published : Jan 11, 2021, 12:29 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کی دارلحکومت لکھنؤ میں سابق پارلیمان اور راشٹریہ جسٹس پارٹی کے قومی صدر الیاس اعظمی نے اپنے پارٹی آفس کا افتتاح کیا۔

اس دوران انہوں نے پریمیئر ہوٹل میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا کہ 'ہمارے پارٹی کا مقصد سماج کے سبھی طبقے میں بھائی چارگی پیدا کرنا ہے، فرقہ وارانہ فسادات کی مخالفت، ای وی ایم مشین کی جگہ بیلٹ پیپر سے ووٹنگ اور سماج کے سبھی طبقوں کو آبادی کے لحاظ سے بھاگیداری میں شامل کرنا ہے۔

سابق پارلیمان الیاس اعظمی نے کہا کہ 'ہماری پارٹی صرف مسلمانوں کے لئے قائم نہیں ہوئی ہے بلکہ سماج کے ہر طبقے کے لوگوں کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ کسانوں سے بات چیت کرکے معاملے کا حل تلاش کرے۔

ویڈیو
الیاس اعظمی نے کہا کہ "سی اے اے اور این آر سی سے مسلمانوں کا کوئی نقصان نہیں ہونے والا ہے۔ میں نریندر مودی اور امت شاہ کی باتوں سے اتفاق رائے رکھتا ہوں۔" لیکن اس سے پڑوسی ملک بنگلہ دیش، افغانستان اور ایران ہمارے دشمن بن گئے ہیں۔مزید پڑھیں:

کوہ پیما نتیش افریقہ کی بلند ترین چوٹی کو فتح کرنے کے لئے پرعزم

انہوں نے کہا کہ 'اقلیتی سماج کے ساتھ پوری دنیا میں زیادتی ہوتی ہے لیکن بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سب سے زیادہ زیادتی ہوتی ہے۔ یہ زیادتی پورے پلان کے ساتھ کی جاتی ہے، جو تشویش ناک ہے۔"

راشٹریہ جسٹس پارٹی کے قومی صدر الیاس اعظمی نے کہا کہ اتر پردیش میں سال 2022 میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ہماری پارٹی پوری مضبوطی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details