جشن یوم آزادی کے موقع پر ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں تھانہ سول لائن کے علاقے میں ڈاکٹر عامر علی گڑھ الٹرا ساؤنڈ سینٹر میں پرچم کشائی کے بعد ڈاکٹر عامر نے علیگڑھ کی عوام کو دیا تحفہ۔ سیٹی اسکین کرانے والے سبھی مریضوں کو ہمیشہ کے لیے فیس میں 25 فیصد کی چھوٹ ملے گی۔
سرکاری اسپتالوں میں ضرورت سے زیادہ مریضوں کی تعداد ہونے کی وجہ سے سیٹی اسکین کر آنے والے مریضوں کو سات سے دس دن کا وقت دیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو علاج کرانے میں دیری ہو جاتی ہے۔
پرائیویٹ اسپتالوں میں سیٹی اسکین کی فیس زیادہ ہوتی ہے۔
ڈاکٹر عامر علیگڑھ الٹراساؤنڈ سینٹر پر آج یوم آزادی کے موقع پرچم کشائی کے بعد ایک نئی سیٹی اسکین مشین کی افتتاح کیا، اس مشین کی افتتاحی کا مقصد علی گڑھ اور آس پاس کے علاقوں سے آنے والی غریب مریضوں کو کم قیمت میں جلد سے جلد صحیح رپورٹ دے کر علاج کرنا ہے۔
ڈاکٹر عامر نے بتایا، 'آج ہم نے یہ سیٹی اسکین شروع کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہو سکے۔ میڈیکل میں لمبی لمبی لائن ہوتی ہے، ہم نے اس کی فیس بھی کم رکھی ہیں تاکہ غریب طبقہ کو فائدہ ہو سکے اور پرائیویٹ سینٹرز کے مطابق ہماری فیس کم ہے۔'