اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lok Sabha By-Elections: اعظم گڑھ اور رامپور میں بی جے پی کی جیت - Uttar Pradesh Bypoll

Lok Sabha By-Elections
اعظم گڑھ اور رام پور ضمنی انتخابات

By

Published : Jun 26, 2022, 11:36 AM IST

Updated : Jun 26, 2022, 4:39 PM IST

16:18 June 26

رامپور اور اعظم گڑھ میں بی جے پی کی جیت

رامپور اور اعظم گڑھ ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں نے کامیابی کا پرچم لہرایا ہے۔ رامپور سے گھنشیام سنگھ لودھی اور اعظم گڑھ سے دنیش لال یادو عرف نرہوا نے جیت درج کی ہے۔

15:43 June 26

اعظم گڑھ میں بی جے پی آگے

اعظم گڑھ میں بی جے پی امیدوار نرہوا 11 ہزار 213 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ اعظم گڑھ میں اب تک کُل 8 لاکھ 45 ہزار 569 ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے جس میں سے بی جے پی کو 2 لاکھ 91 ہزار 763 ووٹ، سماجوادی پارٹی کو 2 لاکھ 81 ہزار 114 ووٹ اور بی ایس پی کو 2 لاکھ 50 ہزار 237 ووٹ ملے۔ اعظم گڑھ الیکشن میں کُل 9 لاکھ 9 ہزار ووٹ ڈالے گئے تھے۔

14:54 June 26

رامپور میں بی جے پی کی جیت

رامپور لوک سبھا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار گھنشیام سنگھ لودھی نے تقریباً 42 ہزار ووٹوں سے جیت درج کی۔

14:47 June 26

اعظم گڑھ میں بی جے پی آگے

اعظم گڑھ میں بی جے پی امیدوار نرہوا 14 ہزار 712 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

اعظم گڑھ ضمنی انتخابات میں مہاسنگرم کے بی جے پی امیدوار نرہوا 14 ہزار 712 ووٹوں کے فرق سے آگے ہیں۔ اعداد و شمار درج ذیل ہیں۔

بی جے پی امیدوار 2 لاکھ 63 ہزار 544 ووٹ

سماجوادی پارٹی امیدوار 2 لاکھ 48 ہزار 832 ووٹ

بی ایس پی امیدوار 2 لاکھ 22 ہزار 279 ووٹ

14:06 June 26

اعظم گڑھ میں بھی بی جے پی کا دبدبہ

اعظم گڑھ حلقہ پارلیمان میں بی جے پی امیدوار دنیش لال یادو عرف نرہوا 11 ہزار سے زائد ووٹوں آگے چل رہے ہیں۔

بی جے پی امیدوار نرہوا 2 لاکھ 6 ہزار 487 ووٹ

سماجوادی پارٹی امیدوار دھرمیندر یادو ایک لاکھ 94 ہزار 747 ووٹ

بی ایس پی امیدوار گڈو جمالی ایک لاکھ 70 ہزار 389 ووٹ

14:05 June 26

رامپور میں بی جے پی کو بڑی سبقت

رامپور میں بی جے پی امیدوار گھنشیام سنگھ لودھی 34 ہزار سے زائد ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

بی جے پی امیدوار گھنشیام سنگھ لودھی 3 لاکھ 52 ہزار 674 ووٹ

سماجوادی پارٹی امیدوار عاصم راجا 3 لاکھ 18 ہزار 442 ووٹ

13:12 June 26

رامپور میں بی جے پی امیدوار آگے

رامپور میں بی جے پی امیدوار گھنشیام سنگھ لودھی 6872 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

بی جے پی امیدوار گھنشیام سنگھ لودھی کو 2 لاکھ 78 ہزار 591 ووٹ

سماجوادی پارٹی امیدوار عاصم راجا 2 لاکھ 71 ہزار 719 ووٹ

اعظم گڑھ میں بھی بی جے پی کی سبقت

اعظم گڑھ میں بی جے پی امیدوار دنیش لال یادو عرف نرہوا 4119 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

بی جے پی امیدوار نرہوا کو ایک لاکھ 55 ہزار 432 ووٹ ملے

سماجوادی پارٹی امیدوار دھرمیندر یادو کو ایک لاکھ 51 ہزار 313 ووٹ ملے

12:47 June 26

اعظم گڑھ اور رامپور میں بی جے پی امیدوار آگے

اعظم گڑھ میں بی جے پی امیدوار دنیش لال یادو عرف نرہوا 7163 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

بی جے پی امیدوار نرہوا کو ایک لاکھ 28 ہزار 584 ووٹ ملے

سماجوادی پارٹی امیدوار دھرمیندر یادو کو ایک لاکھ 21 ہزار 421 ووٹ ملے

بی ایس پی امیدوار گڈو جمالی کو 95 ہزار 511 ووٹ ملے

رام پور میں بڑی ہلچل، بی جے پی کے امیدوار گھنشیام سنگھ لودھی آگے

رامپور میں بڑا فرق لاتے ہوئے بی جے پی امیدوار گھنشیام سنگھ لودھی اپنے حریف سماجوادی پارٹی امیدوار عاصم راجا پر سبقت لے رہے ہیں۔

12:16 June 26

رامپور میں سماجوادی پارٹی امیدوار آگے

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی آفیشیل ویب سائٹ کے مطابق رام پور سیٹ سے سماجوادی پارٹی کے محمد عاصم راجہ، اعظم گڑھ سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے دنیش لال یادو نرہوا آگے چل رہے ہیں۔

12:14 June 26

رامپور میں سماجوادی پارٹی امیدوار آگے

اعظم گڑھ میں بی جے پی امیدوار

اعظم گڑھ میں بی جے پی امیدوار دنیش لال یادو عرف نرہوا 3889 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

12:03 June 26

اعظم گڑھ میں بی جے پی امیدوار

اعظم گڑھ میں بی جے پی امیدوار دنیش لال یادو عرف نرہوا 2500 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

11:42 June 26

رام پور میں سماجوادی پارٹی امیدوار عاصم راجہ آگے چل رہے ہیں۔

سماجوادی پارٹی امیدوار عاصم راجا ایک لاکھ 36 ہزار 881 ووٹ

بی جے پی امیدوار گھنشیام سنگھ لودھی ایک لاکھ 28 ہزار 970 ووٹ

11:37 June 26

اعظم گڑھ میں سماجوادی پارٹی امیدوار دھرمیندر یادو 4348 ووٹوں سے آگے

سماجوادی پارٹی امیدوار دھرمیندر یادو 62757 ووٹ

بی جے پی امیدوار نرہوا 58409 ووٹ

بی ایس پی امیدوار گڈو جمالی 53368 ووٹ

11:28 June 26

ریاست اترپردیش کے دو اضلاع اعظم گڑھ اور رام پور میں ہونے والے لوک سبھا ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں نے بازی ماری۔

ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کے لیے دونوں اضلاع میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ بیلیسا کے اعظم گڑھ میں ایف سی آئی کے گودام میں صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی تھی، یہاں 384 گنتی کرنے والے اہلکار موجود ہیں۔ بیلیسا کے اعظم گڑھ میں ایف سی آئی کے گودام میں صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی تھی۔

Last Updated : Jun 26, 2022, 4:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details