انہوں نے کہا کہ رائے بریلی میں جس طرح سے بی جے پی کے کارکنان نے ہماری ایم ایل اے ادیتی سنگھ پر جان لیوا حملہ کیا اور دوسرے کارکنان پر پتھراؤ کیا، اس سے صاف ظاہر ہے کہ بی جے پی کو اپنی شکست یقینی لگ رہی ہے۔ لہذا وہ مارپیٹ پر اتر آئے ہیں، جو ملک کے جمہوریت کے خلاف ہے۔
رائے بریلی میں بی جے پی کے ضلع پنچایت رکن موجودہ صدر کے خلاف فلور ٹسٹ کرونا چاہ رہے تھے، اور مبینہ طور پر بی جے پی ورکرز نے انہیں روکنے کے لیے حملہ کیا اور اپنے منصوبے میں کامیاب بھی ہوئے۔