اردو

urdu

ETV Bharat / state

Buyers Took Advantage of the Discount: سرس میلے کے آخری دنوں میں لوگوں نے زبردست خریداری کی - نوئیڈا سرس میلے میں خریداروں نے رعایت کا فائدہ اٹھایا

اتر پردیش کے نوئیڈا سیکٹر 33A نوئیڈا ہاٹ میں جاری سرس اجیویکا میلہ میں کے آخری دنوں میں خریداروں کے رعایت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زبردست خریداری کی۔ Buyers Took Advantage of the Discount

buyers-took-advantage-of-the-discount-and-made-strong-purchases
سرس میلے کے آخری دنوں میں لوگوں نے زبرست خریداری کی

By

Published : Mar 12, 2022, 7:39 PM IST

نوئیڈا کے سیکٹر-33 اے میں نوئیڈا ہٹ اقتصادی سرس 'آجیویکا میلے' کے آخری دنوں میں خریداروں نے رعایت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زبردست خریداری کی۔ 25 فروری سے 13 مارچ 2022 تک جاری ہونے والے سرس میلے میں ملک بھر کی مختلف ریاستوں سے خواتین کے گروپوں کے ہاتھ سے تیار کردہ مصنوعات نوئیڈا کے باشندوں کی پسندیدہ رہی ہیں۔ Buyers Took Advantage of the Discount

وہیں میلے کے آخری دنوں میں مصنوعات پر 10 سے 30 فیصد تک کی رعایت دی گئی ہے۔ ریاعت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریدار بھی زبردست خریداری کررہے ہیں۔ دوسری جانب شاپنگ اور کھانے کے ساتھ ساتھ نوئیڈا کے رہائشی شام کے وقت مختلف ریاستوں کے رنگا رنگ پروگرامز بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ میلے کے تمام انتظامات نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اور پنچایتی راج کے عہدیداروں کی نگرانی میں ہے۔ جبکہ مرکزی وزارت دیہی ترقی کے افسران بھی وقتاً فوقتاً میلے کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔


اس بار اتر پردیش کے باغپت کے محمد سلیم کے ہینڈ لوم سے تیار مصنوعات کے اسٹال پر جم کر خریداری ہوئی۔ سستی اشیاء سمیت مہنگے پروڈکٹ بھی لوگوں نے خریدے۔ سلیم اس بار میلہ میں ہوئی خریداری سے کافی مطمئن اور خوش بھی نظر آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہینڈ لوم سے تیار کردہ دری، کشن، پایہ دان، بیڈ شیٹ و دیگر مصنوعات کی کافی مانگ ہے۔


وہیں عادل نے بھی ہینڈ لوم سے تیار مصنوعات کی اسٹال لگا رکھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری فروخت کافی بہتر ہے اور جہاں بھی اس طرح کے میلے لگتے ہیں ہم اپنے اسٹال لگاتے ہیں، اس کے علاوہ ذاتی طور پر بھی مختلف شہروں میں تسلسل کے ساتھ اسٹال لگاتے رہتے ہیں۔'


دہلی کے محمد راشد بھی مختلف اقسام کی گھنٹیوں کے ساتھ یہاں حاضر تھے۔ ان کا بھی کہنا تھا کہ وہ مطمئن ہیں ان گھنٹیاں کافی فروخت ہوئی ہیں۔ 200 سے 300 تک کی پیتل کی گھنٹیاں لوگ خرید کر لے جا رہے ہیں۔ لیکن یہ بھی سچائی ہے کہ حالیہ دنوں تیزی سے گرتی ہوئی مانگ، مہنگے کچے مال اور چین سے مقابلے کی وجہ سے اب بازار کے تقاضے بدل رہے ہیں۔ اور غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والے ان دستکاروں کو نہیں معلوم کہ انہین مستقبل کس چیلنج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے میلہ تو سال بھر نہیں جاری رہنے والا ہے۔ جس سے ان کی مصنوعات کی بہتر فروخت ہو۔ ان کی مصنوعات کی مناسب تشہیر اور مارکیٹنگ کی مزید ضرورت ہے۔

ایک طرف جہاں اسٹال مالکان خرید و فروخت سے مطمئن نظر آئے، وہیں مغربی بنگال سے آئی سونیا خاتون نے نوئیڈا کے اس میلہ میں اپنی مصنوعات کی فروخت کے حوالے سے مطمئن نظر نہیں آئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جس طرح سے ہم سنتے رہے زمینی سطح پر ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں ملا ۔

بتادیں کہ سرس اَجیویکا میلہ مرکزی حکومت کی دیہی ترقیات کی وزارت سے وابستہ دین دیال انتودیہ یوجنا نیشنل رورل لیولی ہڈس مشن کی ایک کوشش ہے، جس کا مقصد دیہی خواتین کو خود اپنا روزگار چلانے کے لیے پلیٹ فارم پر لانا ہے، تاکہ ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکے، ان کی مصنوعات کو فروخت کیا جاسکے اور بڑے پیمانے پر خریداری کرنے والوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں ان کی مدد کی جاسکے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details