اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں ڈی ایم انل ڈھنگرا نے ان كاروباريوں سے ملاقات کے بعد کچھ راحت دیتے ہوئے میرٹھ میں بازاروں اور فیکٹریوں كو سرکل وائز کھولنے کے ساتھ ہی ان میں صرف صاف صفائی کے لیے اجازت دی۔
میرٹھ: کاروباریوں نے کارخانے کھولنے کا مطالبہ کیا تاکہ لاک ڈاؤن 05 میں راحت ملنے پر یہ اپنا کاروبار کر سکیں۔
واضح رہے کہ میرٹھ کنٹینمنٹ زون میں آنے سے یہاں بازاروں كو کھولا نہیں جا سکتا ہے۔ ایسے ماحول میں صرف میرٹھ کے كاروباری كو سرکل وائز ہی کھولا جا سکتا ہے تاکہ یہ كاروباری اپنی دکانوں اور کارخانوں کی صاف صفائی کر سکیں۔
ملک میں لاک ڈاؤن سے ایک طرف جہاں سماجی سرگرمیوں پر روک لگا دی گئ ہے۔ تو وہیں كاروباری طبقہ بھی بدحال نظر آ رہے ہیں. ایسے میں اب یہ كاروباری لاک ڈاؤن 05 سے راحت کی اميد لگا رے ہے۔