رامپور کی اہم بازار شاداب مارکیٹ اور جامع مسجد علاقے کے بازار لاک ڈاؤن کے بعد سے بدھ کے روز بند رہتے ہیں۔ لاک ڈاؤن سے قبل ان علاقوں میں گذشتہ کئی برسوں سے دکانوں کے آگے دوکان لگا کر بدھ بازار لگائی جاتی تھی۔
لیکن ملک میں کورونا کی وبا شروع ہونے کے بعد سے لاک ڈاؤن میں جب تمام بازاروں کے ساتھ بدھ بازار بھی لگنا بند ہو گیا تھا۔ لاک ڈاؤن ختم ہونے پر یہاں کے تمام بازار پہلے کی طرح کھلنے شروع ہو گئے، لیکن بدھ بازار کو ابھی بھی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، جس سے تاجروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بدھ بازار میں دوکان لگانے والے امن کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ہفت واری بازار کے علاوہ دوسرا کوئی متبادل نہیں ہے۔ بدھ بازار شروع نہیںہونے کی وجہ سے ان کی معاشی حالت بہت کمزور ہو چکی ہے۔