ڈی ایس پی اتل شرما نے بتایا کہ دھرو داس اگروال (55) ساکن پکہ گھاٹ داوُ جی مندر تھانہ مہوریہ ضلع مرزا پور گزشتہ 29 / اگست کو باباگنج واقع ہوٹل اسنیہ کے کمرہ نمبر 206 میں ٹھہرا تھا ۔
بدھ کی تاخیر شام کمرے سے آرہی بدبو کے سبب ہوٹل کے ملازمین نے منیجر کو مطلع کیا ۔جب کمرے کو ماسٹر چابی سے کھولا گیا تو پھانسی پر لٹکتی ہوئی اس کی لاش پائی گئی۔