پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح اطلاع ملی کی کپیرا مدارپور باشندہ ہارڈ وئیر کاروباری رمیش ورما(56) نے اپنی بیوی ساوتری(50) اور بیٹے وکاس(23) کے ساتھ زہر کھا لیا۔
تاجر نے بیوی۔بیٹے کے ساتھ خودکشی کی - suicide along with his family members
اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے گوسائی گنج علاقے میں ایک کاروباری تاجر میاں۔بیوی نے بیٹے کے ساتھ زہر کھا لیا جس سے میاں۔بیوی کی موت ہوگئی جبکہ بیٹا زیر اب بھی زیر علاج ہے۔

تاجر نے بیوی۔بیٹے کے ساتھ خودکشی کی
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس تمام متاثرین کو لے کر ٹراما سنٹر پہنچی تاہم ڈاکٹرز نے ورما اور ان کی بیوی کو مردہ قرار دے دیا جبکہ بیٹے وکاس کا علاج جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رمیش کے داماد نے پولیس کو بتایا کہ اس کے پاس وکاس کا فون آیا تھا ۔وکاس نے فون پر بتایا کہ والد نے خود زہر کھا لیا ہے اور ان لوگوں کو بھی کھلا دیا۔پولیس کے مطابق مسٹر ورما نے دباؤ کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ہے۔پولیس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔