بنارس کے دال منڈی بازار میں رمضان کے آخری عشرے میں میں خوب رونق ہوتی تھی۔ رات دن یہ بازار گلزار رہتی تھی لیکن رواں برس کورونا وائرس کی وجہ سے یہ بازار سناٹے میں تبدیل ہے۔
ڈالمنڈ علاقے کے رہنے والے عبدالحفیظ بتاتے ہیں کہ عید کے موسم میں یہاں کے کاروباری بڑے پیمانے پر کاروبار کرتے تھے اور قرب و جوار و دور دراز علاقوں سے لوگ خریداری کرنے آتے تھے۔
عید کی موسم میں یہ بازار خریداروں سے بھری رہتی تھی لیکن رواں برس کورونا وائرس اور جزوی لاک ڈاؤن نے بازار کی رونقوں کو ختم کر دیا ہے۔