اردو

urdu

ETV Bharat / state

قنوج: تیز رفتار بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی، 30 مسافر زخمی

آگرہ ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے پر مسافروں سے بھری پرائیویٹ بس ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں 30 کے قریب مسافر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پہنچے یو پی ڈی اور پولیس کی ٹیم نے زخمیوں کو علاج کے لئے سی ایچ سی میں داخل کرایا۔ ڈاکٹروں نے شدید طور پر زخمی پانچ مسافروں کو میڈیکل کالج ریفر کردیا۔

chibramau underpass on agra lucknow expressway in kannauj
تیز رفتار بس ڈیوائیڈر سے ٹکراکر پلٹی، 30 مسافر زخمی

By

Published : Mar 31, 2021, 10:19 AM IST

اطلاع کے مطابق بس بہار سے دہلی جارہی تھی۔ اس دوران قنوج کے تالگرام تھانہ علاقہ میں چھبرماؤ انڈر پاس کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔

بہار سے ایک پرائیویٹ بس 50 سے زائد مسافروں کو دہلی لے کر جا رہی تھی۔ اس دوران بدھ کے روز آگرہ ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے پر تالگرام تھانہ علاقہ کے چھبرمئی انڈرپاس کے قریب بس ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

مزید پڑھیں:

لاپتہ لڑکی کی مشتبہ حالت میں لاش برآمد

مسافروں کے مطابق بس ڈرائیور شراب کے نشے میں تھا۔ نشے کی وجہ سے وہ بس کو تیز رفتاری سے چلا رہا تھا جس کے سبب بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ واقعہ کے بعد ڈرائیور اور کنڈکٹر موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس دونوں کی تلاش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details