اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوپی میں نئے سال سے بڑھ سکتا ہے بس کرایہ - اترپردیش

اترپردیش میں بس سے سفر کرنے والے مسافروں کو اب نئے برس سے زیادہ کرایہ دینا پڑسکتا ہے۔

یوپی میں نئے سال سے بڑھ سکتا ہے بس کرایہ
یوپی میں نئے سال سے بڑھ سکتا ہے بس کرایہ

By

Published : Dec 28, 2019, 8:00 PM IST

یوپی اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جمعہ کو ہوئی میٹنگ میں کرایے میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

میٹنگ میں کرائے میں اضافے پر ہوئی رضا مندی کے بعد اب فی کلومیٹر 10 پیسے زیادہ دینے ہوں گے۔

میٹنگ میں کارپوریشن کے صدر راجیش سنگھ، جنرل منیجر راج شیکھر اور خصوصی سکریٹری اکھلیش مشرا شامل تھے۔

حالانکہ اس معاملے میں حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائےگا۔

اب لکھنؤ سے سیتاپورکا کرائی 98 روپئے کی جگہ 106 روپئے دینا ہوگا۔

اسی طرح لکھنؤ سے گورکھپور کے کرائے میں 30 روپئے کا اضافہ ہوجائےگا۔

ڈیزل کی قیمتوں اوررکھ رکھاؤ کے اخراجات میں اضافے کی بدولت کرائے میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details