دیر شام کو بنارس کے للا پورہ علاقے میں مشعل جلوس نکالا گیا جو مختلف علاقوں میں اپنی مخالفت کا اظہار کر رہا تھا ساتھ ہی حکومت کے ذریعے کیے گئے وعدے کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
بنکرز ہڑتال: بنارس میں بنکرز نے مشعل جلوس نکالا - torchlight procession in banaras
ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں آج بنکرز کے ہڑتال کا آٹھواں دن ہے بنارس کے مختلف علاقوں میں بنکرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریاستی حکومت سے فلیٹ ریٹ پر بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
![بنکرز ہڑتال: بنارس میں بنکرز نے مشعل جلوس نکالا torchlight procession](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9278930-thumbnail-3x2-aacdbd.jpg)
بنارس میں بنکرز نے مشعل جلوس نکالا
بنارس میں بنکرز نے مشعل جلوس نکالا
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا بنکر ادھیکار دست کار منچ کے ریاستی صدر ادریس انصاری نے کہا کہ ریاستی حکومت نے تین ستمبر کو بنکرز برادران سے تین وعدہ کیا تھا اب تک ایک ماہ سے زائد ہوگیا ہے۔ لیکن حکومت نے پورا نہیں کیا ہے۔ آج بنکر آٹھ دن سے پاور لوم بند کر کے ہڑتال کررہے ہیں اور احتجاجی مظاہرہ بھی کررہے ہیں لیکن حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اس وقت تک بنکرز ہڑتال واپس نہیں لیں گے۔ بنکرز ہر پریشانیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔