اردو

urdu

ETV Bharat / state

سگریٹ کے لیے بچے کو ماری گولی - فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا

مراد نگر میں کچھ بدمعاشوں نے سگریٹ نہ لانے پر ایک 11 سالہ بچے کو گولی مار دی۔

سگریٹ کے لیے بچے کو ماری گولی
سگریٹ کے لیے بچے کو ماری گولی

By

Published : Mar 15, 2020, 12:18 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں واقع مراد نگر میں سگریٹ کے لیے 11 سالہ بچے پر فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بدمعاشوں نے بچے کو سگریٹ لانے کو کہا جب بچے کے رشتے دار نے بارش کا حوالہ دینے سے انکار کیا تو بدمعاشوں نے گولیاں چلا دیں جس سے گولی بچے کی پیر میں لگ گئی۔

سگریٹ کے لیے بچے کو ماری گولی

واضح رہے کہ 11 سالہ بچہ اپنے رشتہ دار کے ساتھ گھر لوٹ رہا تھا۔ الزام ہے کہ کچھ بدمعاشوں کی گاڑی وہاں کھڑی تھی۔ جب انہوں نے دونوں سے سگریٹ لانے کو کہا تو بچے کے رشتے دار نے بارش کا حوالہ دیتے ہوئے انکار کردیا۔

اس پر بدمعاش غصہ ہو گیا اور وہ گولی چلا دی جس گولی بچے کے پیر میں لگ گئی۔ بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت بہتر ہوگئی۔ پولیس اس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details