مظفرنگر :ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے تالابوں پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔تالابوں کے قریب غیر قانونی تجاوزات پر بلڈوزر چلایا گیا۔اس کو لے کر علاقے میں سنسجی پھیل گئی۔
ذرائع کے مطابق مظفر نگر میں لینڈ مافیااو نے تالابوں پر ناجائز قبضہ کر کے مکان بنا لیے تھے، اب جب یوگی حکومت کی غیر قانونی تجازوات پر نظریں پڑنے کے بعد بلڈوزر کی کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں آج بڑھانا تحصیل کے گاؤں پرالسی میں کھسرہ 549 اور 377 پر واقع تالاب پر لینڈ مافیاو ں کے ناجائز قبضہ کرتے ہوئے مکان بنا دیے تھے جس کی شکایت گاؤں کے ہی ایک نوجوان کی جانب سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو کی گئی تھی، جب تالاب کی جانچ کی گئی تو ناجائز تجاوزات پائی گئی۔