ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

بلند شہر: ریپ متاثرہ کی علاج کے دوران موت - بلند شہر جرائم نیوز

ریاست اترپردیش کے بلند شہر ضلع کے جہانگیرآباد تھانہ علاقے کی ریپ متاثرہ کی علاج کے دوران دہلی میں موت ہوگئی۔

بلند شہر کی ریپ متاثرہ کا علاج کے دوران موت
بلند شہر کی ریپ متاثرہ کا علاج کے دوران موت
author img

By

Published : Nov 19, 2020, 12:14 PM IST

ریاست اترپردیش کے بلند شہر ضلع کے جہانگیرآباد تھانہ علاقے کی ریپ متاثرہ کی علاج کے دوران دہلی میں موت ہوگئی۔ وہیں متاثرہ کی لاش رات گئے گاؤں لائی گئی جہاں پولیس اور انتظامیہ کے عہدیداروں کی موجودگی میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔ احتیاط کے طور پر گاؤں میں پولیس کی بھاری فورس تعینات کر دی گئی ہے۔

اس دوران ریپ متاثرہ کو جلانے کے معاملے میں محکمۂ داخلہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر انوپشہر سی ای او اتل چوبے کو معطل کر دیا۔

تھانہ جہانگیرآباد کے انوپشہر تھانے کے علاقے میں اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی ایل ایل بی کی طالبہ کے ذریعے پولیس کی کارروائی پر الزام عائد کرتے ہوئے خودکشی کر لینے کے معاملے میں نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ نے انوپشہر کے سی ای او اتل چوبے کو معطل کر دیا۔

اہل خانہ سی او اور مقامی تھانہ انچارج سے نا خوش تھے جس پر متاثرہ شخص کو جھلسی حالت میں دہلی ریفر کیا گیا تبھی ایس ایس پی نے سی او کو سرکل سے ہٹا کر پولیس لائن میں اٹیچ کر دیا تھا۔

اس دوران آخری رسومات سے قبل ضلعی مجسٹریٹ اور ایس ایس پی نے کنبہ کے افراد کو تحفظ فراہم کرنے کا وعدہ کیا، قواعد کے مطابق حکومت سے ملنے والی مالی امداد بھی ہلاک شدہ کے اہل خانہ کے کھاتے میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ دہلی میں علاج کے دوران نابالغ لڑکی کی موت ہو گئی تھی اور اس کے بعد کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا۔ معلومات کے مطابق مقتول کی کورونا رپورٹ منفی آئی اور متاثرہ کی لاش بدھ کی رات گاؤں پہنچی۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ جب گاؤں والوں اور کنبے والوں نے اس مطالبے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کرنے کا الٹی میٹم دے دیا تھا۔ تو وہیں انتظامیہ نے احتیاط کے ساتھ کام لیا۔

انتظامیہ نے تین لاکھ 75 ہزار روپے کی رقم ہلاک شدہ کے والد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کی تصدیق کی۔ اس دوران جہاں پورے گاؤں کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا تو وہیں ضلع کے عہدیداروں نے آخری رسومات کے موقع پر سکون کی سانس لی۔ کنبہ کے افراد کو بھی سکیورٹی فراہم کی گئی۔

ہلاک شدہ کی آخری رسومات کے دوران اے ڈی ایم انتظامیہ، ایس پی سٹی اور ایس پی دیہی بھی گاؤں کے باہر ڈٹے رہے جبکہ ایس پی کرائم، ایس ڈی ایم انوپشہر اور ایس ڈی ایم شکارپور، سی ای او ڈیبائی کے ساتھ سی او انوپشہر کی ذمہ داری انجام دینے والی وندنا شرما بھی فورس کے ہمراہ موقع پر موجود رہیں۔ گاؤں میں متعدد پولیس تھانے کے پولیس اہلکار تعینات تھے۔

وہیں گاؤں میں کسی طرح کا غم و غصہ نہ ہونے پائے، اس لیے پی اے سی بھی احتیاط کے طور پر گاؤں میں تعینات تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details