ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ 14جولائی کو بگراسی قصبے میں رفیع نامی ایک شخص کی چاقو مار کر قتل کردیا گیا تھا۔
بگراسی پولیس نے قتل کے الزام میں رئیس اعظم کو گرفتار کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے می داروغہ رشی پال سنگھ نے ہیڈ کانسٹیبل پردیپ بالیان اور کانسٹیبل سرسا کے ذریعہ سے نوشاد کو قتل کے مقدمے میں جیل بھیجنے کی دھمکی دی اور اس سے 40ہزار وصول لئے جس کی نوشاد نے تحریری شکایت ایس ایس پی سے کی تھی۔