اردو

urdu

ETV Bharat / state

بلند شہر: کووڈ ہسپتال میں زیر علاج چار قیدی فرار - بلند شہر کی خبر

ان سبھی قیدیوں کو دھوکہ دہی، چھیڑ چھاڑ اور چوری کے معاملے میں جیل بھیجنے سے پہلے اسپتال میں کورونا کی جانچ کے لیے لایا گیا تھا۔

Bulandshahr: 4 prisoners escaped from covid hospital
بلند شہر: کووڈ اسپتال میں زیر علاج 4 قیدی فرار

By

Published : Dec 28, 2020, 4:33 PM IST

کووڈ ایل 2 اسپتال سے چار قیدی بھاگ نکلے۔ تلاش کے بعد پولیس نے چاروں مفرور قیدیوں میں سے تین کو پکڑ لیا ہے۔ جب کہ ایک قیدی کی تلاش جاری ہے۔

بلند شہر: کووڈ ہسپتال میں زیر علاج 4 قیدی فرار

ان لوگوں کو جیل بھیجنے سے پہلے ہسپتال میں جانچ کے لیے لایا گیا تھا اور خاص بات یہ ہے کہ یہ سبھی قیدی کورونا مثبت پائے گئے تھے۔

نگر علاقے کی گاؤں ڈھاکر کا رہنے والا مونو، رنکو اور جے پرکاش کو دھوکہ دہی کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

وہیں، اسلام آباد کے رہنے والے یامین کو چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں پکڑا گیا تھا۔ جیل بھیجنے سے پہلے 19 دسمبر کو ان لوگوں کو اسپتال میں بنے کووڈ ایل 2 میں جانچ کے لیے لایا گیا تھا۔ جانچ میں کورونا مثبت پائے جانے پر ان لوگوں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا۔

بلند شہر: کووڈ اسپتال میں زیر علاج 4 قیدی فرار

وہیں، 20 دسمبر کو کوتوالی دیہی علاقے سے ارشد کو چوری کے معاملے میں پکڑا گیا تھا، جانچ کے بعد کورونا مثبت پائے جانے کے بعد اسے کووڈ ایل 2 میں داخل کرا دیا گیا تھا۔ اتوار کی دیر رات چاروں قیدی طبی ملازمین کو چکمہ دے کر اسپتال سے فرار ہوگئے۔ پولیس انتظامیہ اور طبی محکمے کے افسروں کو جب اس کی جانکاری ملی تو ان کے ہاتھ پیر پھول گئے۔

مزید پڑھیں:

داؤد ابراہیم کے قریبی عبدالمجید گرفتار

اس کے بعد پولیس نے چاروں ملزمین کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس نے تین ملزمین پکڑ لیا جب کہ چھوتھا ملزم ارشد خبر لکھے جانے تک پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ارشد کو بھی جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details