اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں دو سادھوں کے قتل کے معاملے میں پولیس نے ایک دلت نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔
ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ نے پیر کو بتایا 'یہ واقعہ انوپ شہر کوتوالی علاقے کے پگونا گاؤں کے ایک شیو مندر میں گذشتہ رات اس وقت پیش آیا جب دو سادھوں رات میں سو رہے تھے کہ ان کا دھار دار ہتھیار سے قتل کردیا گیا'۔
ایس ایس پی نے بتایا 'اس ضمن میں پولیس نے مراری نامی کے شخص کو گرفتار کیا ہے۔ وہ موقع واردات سے دو کلو میٹر دور نیم برہنہ حالت میں نشے میں مست ملا ہے۔ اس کے ہاتھ میں وہ تلوار بھی تھی جس سے اس نے قتل کیا ہے۔ مراری اسی گاؤں کار ہنے والا ہے'۔
ایس ایس پی نے بتایا 'دو دن قبل مراری نے سادھو جگدیش داس کا چمٹا غائب کردیا تھا جس لے کر بابا نے اسے کافی ڈانٹا تھا۔ مہلوکین کی شناخت جگن داس(55) اور سیوا داس(35) کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں گذشتہ 10سالوں سے مندر میں رہ رہے تھے'۔