اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع مدرسہ اسلامیہ عربیہ فیض العلوم تقریب ختم بخاری شریف منعقد ہوئی جس میں شعبہ حفظ و عالمیت سے فارغ ہونے والے طلبہ کی دستاربندی کی گئی۔ Dastar Bandi Program held in Rampur
رامپور کے تھانہ ٹین علاقہ کے مدرسہ اسلامیہ عربیہ فیض العلوم میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کر کے شعبہ حفظ اور عالمیت سے فارغ ہونے والے طلبہ کی دستار بندی اور ختم بخاری شریف کا اہتمام کیا گیا۔
اس تقریب میں طلبہ کے علاوہ کثیر تعداد میں عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔ جب کہ علما نے بھی اپنے خطاب میں طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔
اس دوران مدرسہ کے مہتمم مولانا اسلم جاوید قاسمی نے کہا کہ ہر برس کی طرح اس سال بھی ان کے مدرسہ کے شعبہ حفظ اور عالمیت سے فارغ ہونے والے طلباء کی دستاربندی کی گئی۔
مولانا نے بتایا کہ اس سال ان کے مدرسہ کے عالمیت، مفتی اور حفظ کے فارغین کی مجموعی تعداد 62 ہے، جن میں سے تقریباً 32 طلبا عالم بنے ہیں۔