ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقے میں گنّے سے بھرا بھینسا بگھی اور کار کی سیدھی ٹکر سے بھینسے کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ بگھی مالک انوج شدید طور پر زخمی ہوگیا۔
بھینسا بگھی اور کار میں ٹکر، بھینسا ہلاک جبکہ ایک زخمی زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سے سی ایچ سی سے ہائر سنٹر ریفر کر دیا گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ گاوں ننہیڑہ آسا کے باشندہ انوج کمار اپنی بھینسا بگھی میں گنےّ لیکر شوگر میں ڈالنے آرہا تھا، ابھی وہ بھائیلہ پھاٹک کے پاس ہی پہنچا تھا کہ دیوبند کی جانب سے آرہی تیز رفتار کار نے بے قابو ہوکر بگھی میں زوردار ٹکر ماردی جس کے بعد زبردست تصادم کے سبب انوج کے بھینسے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
وہیں انوج شدید طورپر زخمی ہوگیا، جسے فوری طورپر لوگوں کی مدد سے مقامی سرکاری ہسپتال میں منتقل کرایا، جہاں اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد اس کو ہائر سینٹر ریفر کر دیا گیا۔
متاثرہ انوج کے والد رام بھروسہ نے ایس ڈی ایم کو تحریر دیتے ہوئے ملزم کار ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھینسا مرنے کامعاوضہ ایک لاکھ روپیہ جبکہ انوج کے علاج میں خرچ ہونے والا مزید ایک لاکھ روپیہ دلانے کی مانگ کی ہے۔
مذید پڑھیں: سہارنپور: تاجر پر حملہ
متاثرہ نے ایس ڈی ایم کو تحریر دیتے ہوئے کہا کہ ان کی معاشی حالت اچھی نہیں ہے اور ایس ڈی ایم سے دو لاکھ روپیہ معاوضہ دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے قانون کے مطابق سرکاری مدد دی جائے۔